ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

کراچی (نیشنل ٹائمز) ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہیں۔ دہائیوں تک سماجی خدمات انجام دینے والی سماجی رہنما بلقیس ایدھی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا “امی نہیں رہیں، دعا کریں”۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی نے ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن کی ذمے داری سنبھال لی تھی۔ بلقیس ایدھی دہائیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں سماجی خدمات انجام دیتی رہیں۔بتایا گیا ہے کہ مرحومہ کو رمضان المبارک کے آغاز سے 2 روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

جمعہ کے روز وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرحومہ کو عارضہ قلب، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مرض لاحق تھے، گزشتہ 6 ماہ سے ان کا علاج چل رہا تھا۔ جمعہ کے روز بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ مرحومہ نے مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا۔ انہوں نے بلقیس ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات بلند کرنے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ جبکہ ملک کے دیگر سیاسی اور سماجی رہنماوں کی جانب سے بھی بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر