وزیر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی سمری مسترد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے رواں ماہ قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہم نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی، اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر تیار کردہ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجوائی۔

سمری میں اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی، اسی طرح کم سے کم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی، کم سے کم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔ سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کم سے کم 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کم سے کم 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔
موجودہ ٹیکس پر پیٹرول 21روپے 30پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ موجودہ ٹیکس پر ہائی اسپیڈڈیزل فی لیٹر 51 روپے 32 پیسے مہنگا کرنے اور موجودہ ٹیکس پر لائٹ ڈیزل 38روپے 89 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ اسی طرح موجودہ ٹیکس پرمٹی کا تیل 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔ یہاں واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 28 فروری کو اعلان کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ مالی سال کے بجٹ تک اضافہ نہیں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر