آئین اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے دی گئی اسپیکر کی رولنگ کوتحفظ نہیں دیتا، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزارت اعلیٰ کا انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات کی بحالی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر ماورائے آئین اقدام کرے گا تو آئینی دائرہ اختیار میں عدالت اس پر نظر ثانی کر سکتی ہے، آئین اسپیکر کی کسی ایسی رولنگ کو تحفظ نہیں دیتا جو اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے دی گئی ہو، سپریم کورٹ نے بھی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے حالیہ اختیارات سے تجاوز کرنے کے اقدام کو کالعدم کیا ہے۔تفصلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے سے وہ اسپیکر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتے تھے، 6 اپریل تک اجلاس ملتوی کرنا پھر مقصد حاصل کیے بغیر اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کرنا آئینی خلاف ورزی تھا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب تک ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک زیر التواء رہے گی، اسپیکر کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کی صورت میں ڈپٹی اسپیکر کو تفویض اختیارات میں کمی نہیں کی جا سکتی۔لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلے میں کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کی مبینہ توڑ پھوڑ معمولی نوعیت کی تھی، چند کرسیاں اور میز ٹوٹیں جو 3 سے 4 دن میں مرمت ہو سکتی تھیں، سیکرٹری اسمبلی نے 3 اپریل سے لیکر درخواست دائر ہونے تک مرمت نہیں کروائی، سیکرٹری اسمبلی کا اپنا کردار ادا نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر سے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کو 16 اپریل کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی، مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر