اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فوجی اڈے مانگے ہی نہیں گئے تھے ،فوجی اڈوں کا کسی سطح پر مطالبہ نہیں کیا گیا،اگر مطالبہ ہوتا تو یہی جواب ہوتا جوسابق وزیر اعظم عمران خان نے دیا تھا،ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، سیاسی جماعتوں اور عوام کا بھی یہی مطالبہ رہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے ، سیاست سے فوج کا تعلق نہیں ہونا چاہئے ، ہم نے اسے عملی جامع پہنایا،ہمیں نیوکلیئر اثاثوں کی بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہئے۔
امریکہ نے فوجی اڈے مانگے ہی نہیں ترجمان پاک فوج کا بڑاا نکشاف



