وزیراعظم کا پشاورموڑ تا ائیرپورٹ اسلام آباد میٹروبس منصوبے میں تاخیرکا نوٹس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لیا اورمنصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کا پیسہ ہے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صبح 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے.انہوں نے کہا کہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا2018 میں مکمل ہونا تھا۔پانچ سال کی تاخیر ہوئی اورمنصوبہ شروع نہ ہوا.اسی نالائقی نااہلی کی وجہ سے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی کو ہفتہ 16 اپریل کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے بہارکہو اورروات سے پشاورموڑ تک میڑو سروس چلانے اورموٹروے کنکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا ہے، رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر