وزیراعظم آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس اور وزیر تعلیم عبد الماجد خان بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم بھی شامل ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے وزراء کی برطرفی کا جاری کردہ اعلامیہ۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے وزراء کی برطرفی کا جاری کردہ اعلامیہ۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے وزراء کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ایک بڑی سازش قرار دیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس معاملے پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر