رمضان میں تربوز خریدنے پر پھیکے نکلتے ہیں؟ تو خریدنے سے پہلے یہ نشانی دیکھ لیں تربوز میٹھا نکلے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اکثر جب کبھی ہم پھل خریدتے ہیں تو ہمیشہ ہی مار کھا جاتے ہیں کیونکہ بظاہر اچھا دکھائی دینے والا پھل اندر سے کچا معلوم ہوتا ہے۔ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو تربوز اور خربوزے کی شناخت سے متعلق بتائیں گے۔تربوز:تربوز ایک ایسا پھل ہے جو کہ سائز میں کافی بڑا ہوتا ہے، عام طور پر ایسے پھل کو خریدتے وقت گاہک یہ خیال کر لیتا ہے کہ ہرا دکھنے والا پھل ہی اچھا ہوتا ہے۔ مگر یہی سب سے بڑی غلط فہمی ہوتی ہے۔تربوز کی شناخت کرتے ہوئے سب سے اہم چیز جس پر غور کرنا چاہیے وہ ہے تربوز پر ایک زرد پیلے رنگ کا دھبی چھال پر موجود ہوتا ہے جو کہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہوتا ہے کہ یہ تربوز کھانے کے قابل ہے اور پکا ہوا ہے۔اسی طرح اگر آپ تربوز کو اٹھاتے ہو اور وہ تربوز کافی وزنی ہے، تو یہ بھی پکے ہوئے تربوز کی نشانی ہے، جبکہ ہرے رنگ کے اور وزن میں بھی کم تربوز پکے ہوئے نہیں ہوتے ہیں۔اس طرح تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس چن لیں۔خربوزے:خربوزے کو خریدتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ خربوزہ وزنی ہو اور گولائی میں ہو، کیونکہ میٹھے اور اچھے خربوزے کی ایک اہم کوائلٹی یہی ہے۔ اس کے بعد سب سے اہم چیز ہے خربوزے کی چھال پر موجود کوئی نقص یا دھبہ۔اگر زرد رنگ کے خربوزے پر کوئی دھبہ یا نشان ہے تو ایسے خربوزے کو ہر گز نہ خریدیں، ساتھ ہی بھی دیکھ لیں کہ خربوزے پر کوئی لکیر تو نہیں۔ کیونکہ ایسے خربوزے زیادہ پک جانے کی وجہ سے خراب بھی ہو سکتے ہیں۔خربوزے کو اچھی طرح دبا کر چیک کرلیں، اگر خربوزہ سخت معلوم ہو رہا ہے تو اس بات کی نشانی ہے کہ خربوزہ کھانے کے قابل تو ہے ہی ساتھ میٹھا اور رسیلا بھی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر