امریکا کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں امریکا اور بھارت کے وزرائے خارجہ و دفاع کے درمیان ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ ہوا، انٹونی بلنکن، لائیڈ آسٹن کی ایس جے شنکر راج ناتھ سنگھ کے ساتھ پریس بریفنگ ہوئی۔اس موقع پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا بھارتی اہلکاروں کی انسانی حقوق کی بڑھتی خلاف ورزیوں کی نگرانی کررہا ہے، انسانی حقوق کی مشترکہ اقدار پر بھارتی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ و دفاع نے انسانی حقوق کے معاملے پر تبصرے سے گریز کیا۔خیال رہے کہ امریکی نمائندہ الہان عمر نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی تھی۔الہان عمر نے مودی حکومت پر تنقید کرنے میں امریکی حکومت کی ہچکچاہٹ پر سوال اٹھایا تھا۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر