عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس سے جاتے جاتے قاسم سوری سے کیا کہہ گئے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس سے جاتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے ملاقات کی۔عمران خان نے قاسم سوری کو قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق ہدایات دیں۔پارلیمنٹ ہاؤس سے واپس روانہ ہوتے ہوئے عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس آدمی پر16 ارب اور 8 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہیں، اسےجو بھی وزیراعظم سلیکٹ اور الیکٹ کرتا ہے اس سے بڑی ملک کی توہین نہیں ہوسکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اکیلا بھی رہ گیا تو استعفی دونگا، ان کے ساتھ بیٹھنے کا مطلب غیر ملکی سازش کو قانونی ماننا ہوگا،عمران خانانہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سیاسی لڑائی عوام کے ساتھ سڑکوں پر لڑیں گے، غیر ملکی سازش اوراندرونی میرجعفروں کی وجہ سے حکومت توڑی گئی، عوام نے جان لیا یہ غیر ملکی سازش کے تحت آرہے ہیں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ خون کےآخری قطرے تک ان کےخلاف مزاحمت جاری رہےگی ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر