دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی۔امریکی جریدے کے مطابق جنگ، کورونا اور مختلف ممالک کی معیشت میں سست روی سے دنیا کے ارب پتی افراد متاثر ہوئے۔ 36 ویں سالانہ رینکنگ میں دنیا کے امیر ترین لوگوں میں 2668 افراد شامل ہیں۔ اس لسٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 87 افراد کی کمی ہوئی ہے۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ارب پتی افراد کی فہرست میں امریکا کا پہلا نمبر ہے جہاں 735 ارب پتی افراد کے پاس مجموعی مالیت 4.7 کھرب ڈالرز ہیں۔امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، انکی مجموعی دولت ایک اندازے کے مطابق 219 بلین ڈالر ہے۔آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون کے بانی جیف بیزوس 171 بلین ڈالر مالیت ہونے کے باعث لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے مکیش امبانی 10ویں اور گوتم اڈانی 11ویں نمبر پر ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر