ایلون مسک کا ٹوئٹر بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک نے اپنا فیصلہ اسی صبح جاری کیا جب وہ ٹوئٹر کے بورڈ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے والے تھے۔پیراگ اگروال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایلون مسک ہمارے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں، ہمارے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدے ہیں۔ریگولیٹری میں فائلنگ کی جانے والی دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تقریباً 73 اعشاریہ 5 ملین شیئرز خریدنے کی خبر سامنے آئی تھی۔ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بننے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا جس میں صارفین سے رائے مانگی گئی کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ترمیم (edit) کا آپشن چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر