عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔عمران خان کی آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے، جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، عزت دینے والا اللّٰہ ہے۔دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کی آمد پر اراکین نے نعرے لگائے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین کے ساتھ جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ کے ارکان بھی شرکت کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کے موبائل فونز اور خواتین کے بیگز آج باہر نہیں رکھوائے جا رہے۔اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین اور خواتین کو موبائل فونز اور بیگز لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر