بلاول بھٹو کا وعدہ ہے کہ باتیں نہیں کام کریں گے، مرتضیٰ وہاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا وعدہ ہے کہ باتیں نہیں کام کریں گے۔مرتضیٰ وہاب نے گلبرک چورنگی پرسڑک کی ازسر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری طرف سے تمام جمہوریت پسندوں اور عوام کو پرانا پاکستان مبارک ہو۔ان کا کہنا تھا کہ گلبرک میں جس سڑک کا ازسر نو تعمیر کررہے ہیں یہ ڈسٹرکٹ سینٹر ل کا حصہ ہے، سندھ حکومت نے اس سڑک کی تعمیر نو شروع کردی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 45 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ سڑک 30 جون سے قبل مکمل کریں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں پارکس اور لوگوں کے لیے سیاحتی مقامات بحال کررہے ہیں، شہر کے مختلف انڈر پاسز کو بھی بحال کررہے ہیں، کئی انڈر پاسز کی تعمیر مکمل کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر