اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 13 زخمی

غزہ(نیشنل ٹائمز): فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنین شہر میں قائم پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کیا اس دوران فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی کی شہادت ہوئی جبکہ دیگر فائرنگ کے واقعات میں تیرہ شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13 زخمیوں میں انیس سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔ قابض فورسز نے الزام عائد کیا ہے کہ جنین میں جس گھر پر آپریشن کیا گیا وہ اس دہشت گرد(رعد ہزیم) کا تھا جس نے گزشتہ دنوں 3 اسرائیلیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ تین اسرائیلیوں کے قتل کا الزام عائد کرکے فوج نے رعد ہزیم کو موقع پر ہی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔بعد ازاں قابض فوج نے رعد کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس موقع پر ایک اور شہری کو شہید کیا۔ شہید فلسطینی کی شناخت احمد ال سعد کے نام سے ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کا تعلق جہادی تنظیم سے تھا۔



  تازہ ترین   
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر