تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتائج پر دستخط کس نے کیے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتائج کا سرکلر صدر پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے نتائج پر مستعفی اسپیکر اسد قیصر نے دستخط کیے، اسد قیصر قومی اسمبلی سے روانگی سے پہلے زرلت شیٹ پر دستخط کر کے گئے۔ذرائع قومی اسمبلی سکرٹریٹ کا بتانا ہے کہ ووٹنگ کے نتائج مکمل ہونے پر صرف نتائج کا اندراج کیا گیا، رولز کے تحت تحریک عدم اعتماد کے نتائج فوری طور پر صدر کو بھجوانا ضروری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کی منظوری سے آج تحریک عدم اعتماد کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گا، صدر کی منظوری سے نوٹیفکیشن سیکرٹری قومی اسمبلی جاری کرے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر