عمران خان انگلی کٹواکر خود کو شہید ثابت کرنا چاہتے ہیں: بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم 3 سال سے حکومت میں ہیں کسی پاکستانی کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا، ہم نےان کوپارلیمان اور عدالت میں شکست دلائی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد تحریک کے ذریعے جمہوری طریقے سے ہی وزیراعظم کو ہٹایا جارہا ہے اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ انگلی کٹوا کر خود کو شہید ثابت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 3سال قوم سے جھوٹ بولا، جاتے جاتے آئین شکنی کی اور عمران خان کو پتا ہے کہ وہ سازش سے نہیں جمہوری طریقے سے ہٹ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں مراسلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں، اگر باہر سے مداخلت ہورہی ہے تو ہم نہ صرف مذمت کریں گے بلکہ روکیں گے، ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ بیرونی مداخلت ہے تو سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے خط عدالت نے نہیں دیکھا، کیا عدالت میں خط پیش کیا؟ ہمارا مطالبہ تھا کہ خط عدالت میں پیش کرو، وزیراعظم نے عدالت میں خط پیش کیا نہ قومی اسمبلی میں لارہے ہیں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پچھلے سیشن میں یہ بھاگے اور بھاگتے بھاگتے آئین شکنی کردی ،ہماری اکثریت ہے،جو ہم سیشن دکھا چکے ہیں۔اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے یکطرفہ الیکٹورل ریفارم کرایا،انہوں نے نہ صرف ہم سے بلکہ اتحادیوں سے بھی مشاورت نہیں کی جبکہ ہم الیکٹورل ریفارم مکمل کرتے ہی نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا مؤقف اور پروگرام عوام کے سامنے رکھیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر