اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے۔اپوزیشن رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس تحریک عدم اعتماد جمع کروائی۔تحریک عدم اعتماد کے متن کے مطابق قاسم خان سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی ہے، انہیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے رولز اور پارلیمانی، جمہوری روایات کی خلاف ورزی کی ہے، قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے آئینی شقوں کی بھی خلاف ورزی کی۔عدم اعتماد کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا، قاسم سوری نے 3 اپریل کو وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی۔متن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا، قاسم سوری نے دانستہ طور پر آئین کو سبوتاژ کیا، اُن کا اقدام آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر