ہنگامی لینڈنگ کے دوران معروف کارگو کمپنی کا بوئنگ طیارہ تباہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جزیرہ بہاماس سے گوئٹے مالا سٹی کیلئے اڑان بھرنے والا بین الاقوامی کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل کا بوئنگ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے واپس لینڈ کرنے کے دوران رن وے سے پھسل کر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق جزیرہ بہاماس کے سان بوزے ایئرپورٹ سے غیرملکی کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل۔ کے رجسٹریشن HP-2010DAE کے حامل بوئنگ 757 طیارے نے گوئٹے مالا سٹی کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح 09:34 بجے اڑان بھری۔روانگی کے آٹھ منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو واپس سان ہوزے ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کرنے کی ہدایت کی۔لینڈنگ کی تیاری کے دوران طیارہ ایئر پورٹ کے مغرب میں 20 منٹ تک فضا میں چکر کاٹتا رہا۔ کارگو طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران مرکزی رن وے پر پھسل کر دور جا گرا اور جہاز کم از کم دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ہنگامی لینڈنگ کے دوران معروف کارگو کمپنی کا بوئنگ طیارہ تباہایئرپورٹ کا ہنگامی امداد کا عملہ فوری طور پر پہنچا، طیارے سے دھواں نکلنا شروع ہوا مگر فائر بریگیڈ کے عملے نے مسلسل کولنگ کرنے کا عمل جاری رکھا جبکہ طیارے کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔واضح رہے کہ اسی کارگو کمپنی کا طیارہ چند ماہ قبل لاہور ایئر پورٹ کے رن وے پر ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے حادثے سے دوچار ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر