امریکا روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلوانے کیلئے سرگرم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روسی افواج پر یوکرین میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے الزام کے بعد امریکا روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلوانے کے لیے سرگرم ہوگیا۔خبر ایجنسی کے مطابق روس کی بےدخلی کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ آج ہوگی، اسمبلی ارکان کی 2 تہائی اکثریت کسی بھی ملک کو معطل کرسکتی ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قرارداد میں یوکرین میں جاری انسانی حقوق، انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی روس کیخلاف 2 قراردادیں پہلے بھی منظور کرچکی ہے۔دوسری جانب روس نے یوکرین پر روسی جنگی قیدیوں پر تشدد کے الزام پر اقوام متحدہ، او ایس سی ای اور ریڈ کراس سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا یوکرین پر جنگی قیدیوں کے تبادلے میں حائل ہونے کا بھی دعوی سامنے آیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین نے 38 روسی اہلکاروں کا تبادلہ مسترد کر دیا ہے، جبکہ 251 یوکرینی جنگی قیدیوں کو حوالے کرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر