فلپائن نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر غلطی سے میزائل فائر ہونے کے بعد بھارت سے وضاحت مانگ لی

نئی دہلی /(نیشنل ٹائمز)بھارتی براہموس میزائل کے خریدار فلپائن نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر غلطی سے میزائل فائر ہونے کے بعد بھارت سے وضاحت مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلپائن کے وزیر دفاع نے دارالحکومت منیلا میں بھارتی سفیر کو طلب کیا اور براہموس میزائل کی کارکردگی سے متعلق وضاحت مانگی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی سفیر نے میزائل واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے پر رپورٹ فلپائن سے شیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلپائن نے بھارت سے براہموس میزائل کی 375 ملین ڈالر کی تین بیٹریاں خریدنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔یاد رہےکہ نو مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا، بھارتی وزرات دفاع نے اعتراف کیا تھا کہ میزائل تکنیکی خرابی کے باعث غلطی سے فائر ہوا۔اس حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں گرنے والا میزائل براہموس میزائل تھا تاہم اس حوالے سے بھارت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، شاید یہی وجہ فلپائن کی پریشانی کی وجہ بھی ہے۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر