بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے، آج پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دن اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے ایوان کے اطراف خاردار آہنی تاریں لگادی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے، عمران خان کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو کیسے غیرجمہوری طریقے سے لایا گیا، کیسے بھاگتے ہوئے عمران نے آئین کو پامال کیا، عوام دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر