پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

لاہور(نیشنل ٹائمز): پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اسمبلی کے سکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہےکہ اسپیکرکی ہدایت کے تحت میڈیا اسمبلی کےاندرنہیں جاسکتا۔سکیورٹی اسٹاف کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔واضح رہےکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہےکہ اسمبلی کا اجلاس آج ہی ہوگا جب کہ سیکرٹری اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر