وزیراعظم کا سپریم کورٹ سے لیٹرگیٹ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانےکا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے لیٹرگیٹ کی تحقیقات کے لیے ہائی پاور کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وکلا کمیشن بنانے کے لیے آج سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس سے متعلق گزشتہ روز قانونی ٹیم سے مشاورت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حکومت گرانے کے لیے عالمی سازش کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ منحرف ارکان اور ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں بین الاقوامی سازش کو تسلیم کیا گیا۔عمران خان کا مؤقف ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے حکومت گرانے کے لیے عالمی ایجنڈے پر عمل کیا لہذا اس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر