سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کے انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزاحاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلیکیشن پر اپائنٹمنٹ بک کرنا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے(Eatmarna )ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُک کرنا ہوگی۔وزارت نے کہا کہ عمرہ اپائنٹمنٹ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔اس کے علاوہ وزارت نے مزید کہا کہ اگر درخواست دہندہ کورونا سے متاثر نکلا یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں رہا تو پھر بھی عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان امریکا، برطانیہ اور شینگن کے درست ویزا رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا آن آرائیول پروگرام کو بحال کرنے کے ایک ہفتے بعد آیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور شینگن کا ویزا رکھنے والوں کے لیےویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کردی تھی۔خیال رہے کہ شینگن ایریا 26 یورپی ممالک پر مشتمل ایک ایسا علاقہ ہے جس نے باضابطہ طور پر اپنی باہمی سرحدوں پر تمام پاسپورٹ اور دیگر تمام قسم کے سرحدی کنٹرول کو ختم کر دیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے شہری جن کے پاس ویزا ہے اور وہ سعودیہ کی قومی ائیرلائن (فلائناس یا فلائیڈیل) میں کسی ایک پر سفر کر رہے ہیں، وہ اب پہلے ویزے کی درخواست دینے کے بجائے سعودی آمد پر 12 ماہ کا سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر