پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا

لاہور (نیشنل ٹائمز): پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے گورنر پنجاب نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد آج اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کردیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کل 3 اپریل کا دن مقرر کیا ہے۔اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔ شیڈول کے مطابق امیدوار خود یا ان کے تجویز اور تائید کنندہ کاغذات نامزدگی حاصل کرکے شام 5 بجے سے پہلے جمع کراسکتے ہیں، اس کے بعد اسکروٹنی کا عمل ہوگا۔پرویز الٰہی چونکہ خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے وہ ڈپٹی اسپیکر کو عمل پورا کرنے کے لیے فرائض ادا کرنے کا کہیں گے یا الیکشن شیڈول کا خود اعلان کرکے ڈپٹی اسپیکر کو ذمہ داری سونپ دیں گے۔واضح رہےکہ حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں جب کہ وزیراعظم نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر