امریکا کی بھارت کو وارننگ، روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر سخت نتائج ہوں گے، امریکی عہدیدار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر دلیپ سنگھ نے نئی دلی کو وارننگ دی ہے اور کہا کہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت سمیت کسی بھی ملک کیلئے سخت نتائج ہوں گے۔دلیپ سنگھ نے کہا کہ روس کے مرکزی بینک کے ذریعے مقامی کرنسی کا لین دین کرنے اور ادائیگی کے نئے طریقہ کار بنانے والے ملکوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی نائب مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ خواہش مند ہیں کہ اتحادی اور شراکت کار ملک ایسا طریقہ کار نہ بنائیں جو روسی کرنسی روبل کو سہارا دیں۔ ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔اس سلسلے میں رواں ہفتے روس اور بھارت کے بینک حکام کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ہے۔دلیپ سنگھ نے کہا کہ اگر بھارت روس پر اپنا انحصار کم کرتا ہے تو امریکا بھارت کو توانائی اور دفاعی ہارڈویئر کی تیاری میں مدد دینے کیلئے تیار ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی آئل ریفائنریز نے یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے 13 ملین بیرل سے زیادہ روسی تیل خریدا ہے، یہ مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، بھارت نے گزشتہ سال 16 ملین بیرل روسی تیل خریدا تھا۔



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر