عمران خان کے خطاب پر اپوزیشن کی شدید تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سفارتی کیبل کو سازش کا رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کا صدر عمران خان کو فون تک تو کرتا نہیں، دھمکی کیوں دے گا؟ جب شکست نظر آرہی ہے اور کوئی راستہ نہیں مل رہا تو اس قسم کی الزام تراشی مناسب نہیں۔وزیراعظم کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہر روز یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اس کرسی کے قابل نہیں تھا، اس سے پہلے کہ عمران خان اس ملک کا مذاق بنا کر رکھ دے، اس کی زباں بندی کرنی ہوگی۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر آپ کو فون کرنے کو تیار نہیں، تو یہ بین الاقوامی سازش ہوگئی۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر