امریکا، کینسر سے بچ جانے والی بیوی کو قتل کرنے پر شوہر گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست انڈیانا میں ایک کسان پر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، مقتولہ نے چھاتی کے سرطان سے بچنے کے لیے کیمو تھراپی مکمل کی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 41 سالہ الزبتھ نکی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا جس پر ان کے شوہر اینڈریو ولہائٹ نے ان کے چہرے پر بڑا سا سیمنٹ کا بنا پھولوں کا گملا مار کر قتل کردیا تھا۔ تفتیش کے دوران مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اہلیہ کی لاش کو ٹرک میں ڈال کر اپنے فارم پر لے گیا جہاں اسے قریب ایک نالی میں پھینک دیا تھا۔اس کا دعویٰ ہے کہ اسے اپنی اہلیہ کے مبینہ افیئر کا پتا چل گیا تھا۔اس نے مزید کہا کہ وہ اپنی 12 سالہ شادی کو بچانا چاہتا تھا مگر اہلیہ نے طلاق کا لیگل نوٹس بھیج دیا تھا۔الزبتھ نکی کے دوست کا کہنا ہے کہ نکی نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی کیمو مکمل کی تھی، وہ زندہ رہنے کے لیے کینسر سے لڑ رہی تھی اور اپنے بچوں کو بڑا ہوتے دیکھنا چاہتی تھیں۔

 



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر