وزیراعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا ٹیلی فون پر رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِاعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے جاری عسکری تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تشدد کے فوری خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعے کے حل کا حامی ہے، تنازعات کے ترقی پذیر ملکوں پر منفی معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کے عوام کی امداد کے لیے 2 سی 130 جہاز بھجوائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں یوکرین میں سیکیورٹی اور انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور رکن ملکوں نے مذاکراتی عمل میں معاونت کا اظہار کیا۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر