وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر نمبر گیم کی صورتحال دلچسپ ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر نمبر گیم کی صورتحال دلچسپ ہوگئی، مسلم لیگ ق کی حکومت اور بی اے پی کی اپوزیشن کی حمایت کے بعد پارٹی پوزیشن اہم ہوگئی، اب فیصلہ کن کردار حکومتی جماعت تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر آگیا۔حکومت اپنی اہم اتحادی مسلم لیگ ق کو ساتھ رکھنے میں کامیاب ہوگئی، دوسری اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، اب حکومتی اتحاد کو 174 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 155، ایم کیو ایم 7، مسلم لیگ ق 5 ، جی ڈی اے 3، عوامی مسلم لیگ کا ایک رکن، 2 آزاد ارکان اور بی اے پی کا ایک رکن اب بھی تحریک انصاف کا ساتھ دے رہا ہے۔ادھر اپوزیشن کو شاہ زین بگٹی اور بی اے پی کی حمایت کے بعد 167 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی، مسلم لیگ ن 84، پیپلز پارٹی 56، ایم ایم اے 15، بی این پی 4، اے این پی 1، جمہوری وطن پارٹی 1 اور بی اے پی کے 4 ارکان کی حمایت حاصل ہے، 2 آزاد ارکان بھی حزب اختلاف کے ساتھ ہیں۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر