ترکی میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز

استنبول(نیشنل ٹائمز): ترکی کی میزبانی میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا جس سے صدر طیب اردوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔عالمی خبر رساں ارادے کے مطابق بیلا روس کی سرحد پر یوکرین اور روس کے سفارتی حکام کے درمیان امن مذاکرات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے بعد ترکی کی دعوت پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی قیادت میں مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت استنبول میں شروع ہوگئی۔مذاکرات کاروں سے ویڈیو خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات سے یوکرین اور روس کے صدور کی براہ راست ملاقات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔اس موقع پر صدر طیب اردوان نے روس اور یوکرین کے رہنماؤں کی براہ راست ملاقات کی میزبانی کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اور روس دونوں کے تحفظات جائز ہیں۔ یوکرین کےصدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن دونوں قابل قدر دوست ہیں۔ترک صدر طیب اردوان نے فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یوکرین روس مذاکرات سب کیلئے فائدہ مند ہوں گے اور اب ٹھوس نتائج کے لیے مذاکرات کا وقت آ گیا ہے۔استنبول مذاکرات کے آغاز سے قبل یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے خبردار کیا کہ اگر روس ایجنڈے پر ڈٹا رہا تو مذاکرات ناکام ہوجائیں گے دوسری جانب روس نے یوکرین کی آسٹریا اور سویڈن کی طرح غیرجانبدارانہ حیثیت کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر