یوکرینی خواتین روسی فوجیوں کے ہاتھوں جبری زیادتی کا نشانہ بننے لگیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنگ زدہ یوکرین میں روسی فوجیوں کی جانب سے خواتین سے جبری زیادتی کی جانے لگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 مارچ کو روسی فوجیوں کے ہاتھوں جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کا بیان سامنے آیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق روسی فوجی اُن کے گھر میں داخل ہوئی اور سب سے پہلے اُن کے پالتو کتے اور پھر شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔متاثرہ یوکرینی خاتون کے مطابق اُن کا 4 سالہ بیٹا خوف سے رو رہا تھا جس پر اُنہیں دو روسی فوجیوں کی جانب سے بندوق کے زور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ یوکرینی خاتون کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے اُنہیں دھمکایا تھا کہ وہ انہیں قتل کر کے اُن کا مغز اُن کے 4سالہ بیٹے کے سامنے کھول کر رکھ دیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کی لاش اور گھر چھوڑ کر وہاں سے بھاگ چکی ہیں۔بھاگ کر پناہ لینے والی متاثرہ یوکرینی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو دفنا سکتی ہیں اور نا ہی اپنے گاؤں لے جا سکتی ہیں کیوں کہ یوکرین کے گاؤں بھی تاحال روسی فوج کے قبضے میں ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر