وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، پارٹی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزراء شریک ہیں،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔سیاسی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے میاں محمود الرشید، بابر اعوان ، شوکت ترین، اسد عمر ، اسپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک، شیخ رشید، فواد چوہدری اور شفقت محمود وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم کو اتحادیوں سے رابطوں اور پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی، حکومتی وفد کی ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر حکومتی حکمت عملی پر اجلاس میں غور کیا جائے گا،جبکہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے پیش نظر صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم کی آج ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر