تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شریک ہوئے۔وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، حکومت کو شکست دینے سے متعلق آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شام 4 بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی متوقع ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے، اجلاس میں عوامی مفاد کے معاملات پر اراکین اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کریں گے اور متعلقہ وزراء موقف پیش کرینگے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر