عمران خان آج جلسے میں پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا؟ بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان آج جلسے میں پوچھیں گے کہ مجھے کیوں نکالا؟شاہ زین بگٹی کے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا، عمران خان نے اتحادیوں کو دھوکا دیا اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ غیر جمہوری شخص سے جمہوریت کے ذریعے انتقام لیں گے، ہم جمہوریت میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے اور پارلیمان میں رہتے ہوئے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹائیں گے، سب کو مبارک باد دیتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی ہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے ہماری عدم اعتماد کی تحریک میں دھاندلی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی کوئی خواہش پوری ہونے نہیں دیں گے، ایمرجنسی کی دھمکیاں، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ سب گھبراہٹ کا نتیجہ ہے لیکن اب دھمکانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کا سارا عمل عمل پرامن رہے، عمران خان آج جلسے میں پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا؟



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر