بلاول بھٹو سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے ایم این اےشاہ زین بگٹی کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔خیال رہے کہ حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنان کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔شاہ زین بگٹی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا جو افسوسناک ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر