پہلی مرتبہ انسانی خون میں پلاسٹک کے ذرات دریافت

ایمسٹر ڈیم، ہالینڈ(نیشنل ٹائمز): سائنس دان ایک عرصے سے پلاسٹک آلودگی کے ہول ناک خطرات سے خبردار کرتے آرہے ہیں اور اب پہلی مرتبہ پلاسٹک کے باریک اور خردبینی سطح کے ذرات خون میں دریافت ہوئے ہیں جو ایک بھیانک خواب سے کم نہیں۔اس تجربے میں جن افراد کو جانچا گیا ان کے 80 فیصد شرکا کے خون میں خردبینی پلاسٹک پایا گیا۔ اب تک اس کے انسانی صحت پر اثرات پر تحقیق نہیں کی گئی تاہم تجربہ گاہ میں یہ ذرات انسانی خلیات (سیل) کو نقصان پہنچاتے دیکھے گئے ہیں۔ اسی بنا پر ماہرین کا خیال ہے لہو میں دوڑتے یہ ذرات انسانی اعضا کو متاثر کرسکتے ہیں لیکن پھر بھی اس پر تفصیلی تحقیق کی ضرورت ہے۔ماہرین نے کہا کہ ہم نے زمین، سمندر، ریگستان اور کھیتوں میں دھڑا دھڑ پلاسٹک ڈالا ہے جو ہزاروں برس میں بھی گھل کر ختم نہیں ہوتا بلکہ رگڑ اور ٹوٹ پھوٹ سے باریک ذرات میں ڈھلتا رہتا ہے، اس سے قبل انسانوں کے فضلے میں بھی پلاسٹک دریافت ہوچکا ہے۔ہالینڈ کی وریج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈِک ویتھاں اور ان کے ساتھیوں نے 22 تندرست افراد کو بھرتی کیا جن میں سے 17 افراد کے بدن میں پلاسٹک پایا گیا جو عام بوتلوں سے تعلق رکھتا تھا۔ ایک تہائی افراد میں پولی اسٹائرین کے آثار ملے جو پیکنگ پلاسٹک سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگوں میں شاپنگ بیگ سے اترنے والے ذرات بھی دیکھے گئے۔واضح رہے کہ یہاں پلاسٹک خون میں پایا گیا ہے تاہم پروفیسر ڈِک نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو شامل کرکے پلاسٹک ذرات کی اقسام اور جسامت پر غور کیا جائے گا، فی الحال جو ذرات ملے ہیں ان کی جسامت 0.0007 ملی میٹر دیکھی گئی ہے۔ خون کے بعض نموںوں میں دو اور کچھ میں تین اقسام کے پلاسٹک بھی دیکھے گئے ہیں۔سب سے اہم سوال یہ ہے کہ انسانوں پر اس کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں۔ پھر یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ یہ کتنی دیر تک بدن میں رہ سکتے ہیں اور دیگر اعضا تک پہنچ بھی رہے ہیں یا نہیں۔ اسی لیے اس مسئلے پر طویل تحقیق کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر