انیل امبانی اپنی دو کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریلائنس گروپ کے چیئرمین انیل امبانی نے ریلائنس پاور اور ریلائنس انفراسٹرکچر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس پاور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انیل امبانی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے عبوری حکم کی تعمیل میں ریلائنس پاور کے بورڈ سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔اس سے قبل، مارکیٹ ریگولیٹر ایس ای بی آئی نے انیل امبانی کو اسٹاک ایکسچینج میں درج کسی بھی کمپنی میں شامل ہونے سے روک دیا تھا۔ ایس ای بی آئی کے اس حکم کے بعد اب انہوں نے اسٹاک ایکسچینج میں درج اپنے گروپ کی ان دو کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ایس ای بی آئی نے تینون افراد کو کسی بھی لسٹڈ پبلک کمپنی، پبلک کمپنی کے قائم مقام ڈائریکٹرز یا پروموٹرز کے ساتھ منسلک ہونے سے روکا تھا۔ریلائنس گروپ کی دونوں کمپنیوں کیلئے راہول سرین کو پانچ سال کی مدت کے لیے آزاد ڈائریکٹر کی حیثیت سے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جو جنرل میٹنگ میں اراکین کی منظوری سے مشروط ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر