یمن: سعودی اتحادی فورسز کا حوثیوں کیخلاف آپریشن شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی اتحادی فورسز نے یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے یمن کے شہر صنعا اور حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر جوابی فضائی حملے جاری ہیں۔سعودی اتحادی فورسز کے مطابق ان حملوں کا مقصد عالمی توانائی کے ذرائع کی حفاظت اور سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔سعودی اتحادی فورسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔اس حوالے سے سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اس کے باعث ہونے والی تیل سپلائی میں کمی پر ہم ذمے دار نہیں ہوں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب پر متعدد حملے کیے تھے۔حوثی باغیوں نےجدہ میں آرامکو کی تیل تنصیب کو نشانہ بنایا تھا، تاہم ان حملوں میں لوگ محفوظ رہے تھے۔سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ روز (جمعے کو) حوثیوں کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بناتے ہوئے 1 بیلسٹک میزائل اور 10 ڈرونز تباہ کر دیے۔سعودی اتحادی فورسز برائے یمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی ایک بڑی کوشش ناکام بنائی ہیں۔حوثیوں نے 9 بارود بردار ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی جنہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔سعودی اتحادی فورسز نے کہا ہے کہ حوثیوں نے پہلا جمعے کی صبح حملہ کیا، جس میں 6 بارود بردار ڈونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا، جمعے کی دوپہر حوثیوں نے 2 بارود بردار ڈرون بھیجے، انہیں بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔سعودی دفاعی نظام نے جازان شہر پر بیلسٹک میزائل اور نجران شہر پر بارود بردار ڈرون کو بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کیا ہے۔عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مملکت کے جنوبی، وسطی اور مشرقی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ان حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا جارحانہ حملے کر کے صورتِ حال کو گمبھیر بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور توانائی کی رسد میں خلل پیدا کرکے عالمی معیشت کو متاثر کرنے کے درپے ہے۔عرب اتحاد نے تیل کی تنصیبات اور سول اداروں پر جارحانہ حملوں کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر