فولیٹ کی کمی ڈیمنشیا اور جلد موت کی وجہ بن سکتی ہے، تحقیق

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): سائنسدانوں نے عمررسیدہ افراد میں فولیٹ کی کمی کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک جانب تو ڈیمنشیا کا خطرہ 68 فیصد تک بڑھ سکتا ہے تو دوسری جانب قبل ازوقت موت کا خطرہ تین گنا بڑھ سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں وٹامن بی نائن یا فولیٹ کی کمی کا بطورِ خاص خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں اس کے سپلیمنٹ کھلائے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں امریکا اور اسرائیل کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر ایک تحقیق کی ہے جو ایویڈنس بیسڈ مینٹل ہیلتھ جرن، میں شائع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ فولیٹ فولک ایسڈ کی ہی ایک قسم بھی ہے۔اس ضمن میں 60 سے 75 برس تک کے 27188 افراد کے میڈیکل ریکارڈ میں طبی تفصیلات دیکھی گئی ہیں۔ ابتدا میں ان تمام افراد میں ڈیمنشیا کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اور دس سال بعد بھی ان کے خون میں فولیٹ کی مقدار نوٹ کی جاتی رہی۔اس دوران سائنسدانوں نے تمام افراد میں ڈیمنشیا اور اموات پر بھی نظر رکھی۔ کل 3418 خواتین و حضرات کے خون میں فولیٹ کی مقدار 4.4 نینوگرام فی ملی لیٹر تھی جو بہت ہی کم مقدار تھی۔ جن افراد میں فولیٹ کی سطح کم ترین تھی ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں ساڑھے تین فیصد دیکھی گئی اور موت کی شرح 8 فیصد تھی۔لیکن جب اس میں ذیابیطس، وٹامن بی 12، دماغی صلاحیتوں کی تنزلی، ڈپریشن اور دیگر عوامل کو ملایا گیا تو معلوم ہوا کہ فولیٹ کی کمی سے مجموعی طور پر ڈیمنشیا کا خطرہ 68 فیصد تک جا پہنچتا ہے۔ اب یہی علامات ایک ساتھ ملائی جائیں تو موت کا خطرہ تین گنا تک بڑھ سکتا ہے۔اسی تناظر میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وہ شاخ گوبھی، ہرے پتوں والی سبزیاں، مٹر، لوبیا، مکمل اناج، سیریل، ایوا کیڈو اور کلیجی ضرور کھائیں کیونکہ ان غذاؤں میں فولیٹ کی غیرمعمولی مقدار پائی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر