’لمبی اُداسی‘ بھی سنجیدہ نفسیاتی مسائل میں شامل کرلی گئی

واشنگٹن ڈی سی(نیشنل ٹائمز): کچھ لوگ ہمیں اکثر اداس نظر آتے ہیں جسے ہم ان کی عادت سمجھتے ہیں۔ لیکن اب نفسیاتی معالجین (سائیکیاٹرسٹس) کی تنظیم (APA) نے طویل اداسی کو سنجیدہ نفسیاتی مسائل میں شامل کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ’اے پی اے‘ کی جانب سے یہ اعلان پچھلے سال ستمبر میں کیا جاچکا تھا، جس میں ’’طویل اداسی کے عارضے‘‘ (Prolonged Gried Disorder) کو نفسیاتی مسئلے کے طور پر بیان کیا گیا تھا اور اس کی علامات بھی بتائی گئی تھیں۔اسی پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ذہنی امراض و مسائل سے متعلق ’اے پی اے‘ کے شائع کردہ مینوئل کے پانچویں ایڈیشن (DSM-5-TR) میں طویل اداسی کے عارضے کو باضابطہ طور پر شامل کیا جائے گا۔گزشتہ روز اس مینوئل کے پانچویں ایڈیشن کی اشاعت کے ساتھ ہی طویل اداسی کے عارضے کو ذہنی و نفسیاتی مسئلے کا درجہ دے دیا گیا ہے۔طویل اداسی کا عارضہ کیا ہے؟دکھ، تکلیف اور اپنوں سے بچھڑ جانے کا غم ہمیں اداس کردیتا ہے۔ البتہ، یہ اداسی چند دنوں، چند ہفتوں یا زیادہ سے زیادہ چند مہینوں میں ختم ہوجاتی ہے۔تاہم بعض اوقات اداسی کی یہ کیفیت 6 سے 12 ماہ، یا اس کے بعد بھی جاری رہتی ہے۔ ایسی صورت میں یہ ’طویل اداسی کا عارضہ‘ کہلاتی ہے جس کی چند علامات یہ ہوسکتی ہیں:شناخت میں خلل (مثلاً اپنے وجود کے کسی حصے کو مُردہ محسوس کرنا)۔موت کے بارے میں بے یقینی کی کیفیت۔اس سوچ سے بچنے کی کوشش کرنا کہ فلاں شخص مرچکا ہے۔موت سے متعلق شدید جذباتی تکلیف (مثلاً غصہ، تلخ مزاجی اور افسردگی وغیرہ)۔سماجی ہم آہنگی کی بحالی میں مشکل (مثلاً دوستوں سے ملنے جلنے، مشاغل میں دلچسپی لینے اور مستقبل کی منصوبہ بندی جیسے معاملات میں دشواری محسوس کرنا)۔جذباتی بے حسیزندگی کو بے معنی محسوس کرناتنہائی کا شدید احساس (خود کو بالکل اکیلا یا دوسروں سے بالکل لاتعلق محسوس کرنا)۔امریکن سائیکیاٹری ایسوسی ایشن (APA) کے مطابق: ’’طویل اداسی کے عارضے میں کسی فرد میں محرومی کا احساس متوقع سماجی، تمدنی یا مذہبی معیارات (norms) سے بڑھ جاتا ہے؛ اور ان علامات کی وضاحت کسی دوسرے ذہنی عارضے کی مدد سے واضح نہیں کی جاسکتی۔‘‘آسان الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر معاشرے میں تہذیبی اور مذہبی نقطہ نگاہ سے اداسی اور افسردگی کے کچھ ’’قابلِ قبول‘‘ پیمانے مقرر ہیں۔ طویل اداسی کے عارضے میں یہ کیفیات ان قابلِ قبول حدود سے زیادہ ہوجاتی ہیں اور غیرمعمولی طور پر ایک لمبے عرصے تک برقرار رہتی ہیں۔’اے پی اے‘ نے نفسیاتی ماہرین کےلیے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ وہ تشخیص اور علاج کرتے ہوئے، کسی مریض میں ان مخصوص علامات کو بھی مدنظر رکھیں کہ جو طویل اداسی کے عارضے کے تحت بیان کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر