صبح کے ناشتے کی اہمیت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ماہرینِ صحت کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی اور بار بار اس کی یاد دہانی بھی کروائی جاتی ہے کہ صبح کے ناشتے کی بہت اہمیت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ ہر عمر کے افراد کے لیے بہت ضروری ہے، یعنی بچے ہوں یا بڑے، مرد ہوں یا خواتین، جوان ہوں یا بزرگ ہوں، سب ہی کو ناشتہ لازمی کرنا چاہیے۔ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایسے افراد جو کہ ملازمت پیشہ ہیں ان کے لیے تو ناشتے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ملازمت پیشہ افراد کو صبح اُٹھنے کے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرنا چاہیے اور ناشتے کے لیے خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد بھاری اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے بجائے صحت بخش اور ہلکی پھلکی غذاؤں کا انتخاب کریں۔دلیہ، کارن فلیکس، پھل، انڈے یا ڈبل روٹی میں بھی تھوڑی بہت غذائیت پائی جاتی ہے، اس لیے ملازمت پیشہ افراد ناشتے میں ان چیزوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کسی بھی طرح کی ہلکی پھلکی غذائیت سے بھرپور کھانے ناشتے کے لیے بہترین ہیں۔ماہرین نے ملازمت پیشہ افراد کو ناشتے میں بھاری غذاؤں جیسے کے پراٹھے، لسی، حلوہ پوری وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کرنے کو اس لیے کہا ہے کیونکہ ایسی غذاؤں سے جسم پر سستی طاری ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر