بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہا ہے۔درگئی مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ یورپی سفیروں نے خط لکھ کر سفارتی پروٹوکول توڑا، کسی سفیر کو حق نہیں پہنچتا ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کرے، کیا ہم غلام ہیں جو آپ کے کہنے پر روس کی مذمت کریں؟ان کا مزید کہناتھا کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہاہے۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف بوٹ پالش بہت اچھی طرح کرتا ہے، سوٹ پہننے والے ’بے شرم‘ نے تجویز دی ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ نہیں کہنا چاہیے تھا، کیا کبھی انہوں نے ڈرون حملوں کی مذمت کی؟ وزیر اعظم نے اپوزیشن رہنماؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تین غلاموں نے باہرکے لوگوں کے پاوں پکڑکر سازش کی، تھری اسٹوجز بات سُن لو تم یہ میچ بری طرح ہارنے والے ہو۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر