انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: وزیر اعظم پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر جرمانہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو 22 مارچ تک 50ہزار روپے جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان کے ساتھ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید ، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہے، پبلک آفس ہولڈرز پر بدستور پابندی ہوگی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے روکنے کے باوجود سوات کے جلسے میں شرکت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر