سندھ ہاوس پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا، علاقہ مجسٹریٹ سے ضمانت ملنے کے بعد تمام کارکنوں کو رہا کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں پر کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی شامل تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، تحریک انصاف کے کارکن سندھ ہاؤس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا تھا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل تھانے پہنچ کر پی ٹی آئی ایم این ایز کو چھڑوا کر ساتھ لے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر