وزیراعظم کو مشورہ دیا سندھ میں گورنر راج کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: اٹارنی جنرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم مشورہ دیا کہ گورنر راج کے نفاذ کی کوئی صورتحال نہیں۔
جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کومشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج بالکل نہیں ہوناچاہیے، گورنر راج کے نفاذ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایسی کوئی صورتحال نہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل63 اےکی تشریح کےلیے ریفرنس پیرکو سپریم کورٹ میں داخل کیا جائےگا، وفاداری تبدیل کرنا اعتماد توڑنا ہے، جرم سے پہلےجرم کو روکا جائے، ریفرنس میں 63 اے سے متعلق 2 بنیادی سوالات پر عدالت کی رائےمانگی جائے گی کہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور چندارکان اسمبلی کی بلیک میلنگ سے سیاسی جماعتیں کیسےنکلیں؟ موجودہ آئینی اسکیم میں رہتے ہوئے وفاداری تبدیل کرنےکوکیسےروکا جاسکتا ہے؟عدالتی رائے تک ریفرنس کوبنیادبناکر اسپیکر کی جانب سے عدم اعتمادکی کارروائی روکنے کے سوال پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسپیکر نے اس سے متعلق ان سے کوئی رائے نہیں مانگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر