پی ٹی آئی کا سندھ ہاؤس پر دھاوا،2 ایم این اے بھی شامل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکن اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، کارکنوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے2 اراکینِ قومی اسمبلی عطاء اللہ نیازی اور فہیم خان بھی کارکنوں کے ساتھ موجود ہیں۔نجی ٹی وی” جیو نیوز “کے مطابق پی ٹی آئی کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے، اس دوران ایم این اے عطاء اللہ نیازی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سندھ ہاؤس کے گیٹ کو لات ماری، اس کے بعد مشتعل کارکنوں نے گیٹ توڑنے کی کوششیں شروع کردیں۔ ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی عطاء اللہ نیازی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹے معافی مانگ کر واپس آئیں نہیں تو استعفیٰ دے دیں، یہ عمران خان کی وجہ سے ایم این اے بنے، ان کے گھروں میں بھی جائیں گے۔احتجاج میں شریک ایک اور ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ آج ہم نے لوٹوں کو پیغام دیا ہے کہ استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑیں، یہ ابھی ٹریلر ہے ، فلم باقی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر