“ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں”مولانافضل الرحمان کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کے معاملات طے پاچکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ارکان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔پی ٹی آئی کے کتنے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہوں گے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا،اتنا بتا سکتا ہوں کہ تحریک انصاف کے ارکان نے پی پی اور ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اورووٹ ڈالنے کے لیے تحفظ مانگ رہے ہیں۔سندھ ہاوس میں کسی کو زبردستی نہیں رکھا ہوا سب اپنے مرضی سے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو پورے پاکستان سے قافلے نکلیں گے،آمنا سامنا ہونے کی صورت میں ہم ہر قسم کے ٹکراؤ کے لیے تیارہیں اور مقابلہ کرنا جانتے ہیں،اگر ٹکراؤ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔فضل الرحمان نے مزید کہا ” اتنا جانتا ہوں کہ معاملات طے پا چکے ہیں۔”



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر