اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس جاری ہے۔فواد چوہدری ، بابر اعوان، خسرو بختیار، شہزاد وسیم، حماداظہر، شبلی فراز، فرخ حبیب، عامر ڈوگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔سندھ ہاؤس میں موجود تحریک انصاف کے 10 ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آگئےاجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر فروغ نسیم بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ایکشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں اور سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھنے کے لیے پولیس منگوائی گئی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز سندھ ہاؤس ہے، ہم اس پر ایک بڑا ایکشن پلان کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اور ان سمیت 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ارکان یہاں آنا چاہتے ہیں اور ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتے ہیں۔اب سندھ ہاؤس میں موجود تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس میں موجود ارکان قومی اسمبلی کی فہرست ایک قومی ادارے کی جانب سے پیش کردی گئی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، منحرف ارکان سے متعلق قانونی امور پر غور



