وزیرِ اعظم کے انتخاب و عدم اعتماد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں : الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے انتخاب اور تحریکِ عدم اعتماد سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد کی تمام کارروائی اسپیکر قومی اسمبلی بطور پریزائیڈنگ افسر سرانجام دیتے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ کی نااہلی بوجوہ انحراف کا طریقہ کار آئین میں درج ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے بخوبی واقف ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق انجام دے رہا ہے، الیکشن کمیشن کو وزیرِ اعظم کے الیکشن اور تحریکِ عدم اعتماد پر اختیار کے لیے قانون سازی کرنا ہو گی۔الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے مطابق پارٹی سربراہ پہلے متعلقہ ممبر کو سننے کا موقع دے گا، سننے کے بعد پارٹی سربراہ متعلقہ رکن کے انحراف کا ڈیکلریشن دے گا۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر